آسرا کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

آسرا کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،    مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ، انٹر نیشنل کوچ معین الدین شاہ ،کوچز عمران حیدر ، رومان گل ، اعجاز احمد  ، سیکرٹری صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن عمر آیاز سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق پشاورقیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں دوروزہ آسرا کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی جس کے انڈر8 فائنل ایم وقاص نے سالار خان کو چھ تین چھ چار سے شکست دی ، انڈر10 فائنل میں ذوہیب امجد نے ایم شایان آفریدی کو تین چھ ، چھ چار اور چھ چار سے شکست دی ، انڈر14 فائنل میں حمزہ رومان نے شاہ سوار کو چار چھ ، چھ چار اور چھ تین سے ہراکر ٹائٹل پنے نام کرلی ، انڈر18 ڈبل فائنل میں کاشان عمر حسام خان نے حمزا رومان حامد اسرار کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلی ۔چیمپئن شپ کا افتتاح گزشتہ روز ڈی آئی جی سلیم مروت صدر ٹینس ایسوسی ایشن نے کیا چیمپئن شپ میں انڈر 10 کے 32 انڈر 14 کے 32 انڈر 18 کے سولہ ، ڈبل اور انڈر 8 کے آٹھ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں چھبیس اگست سے شرو ع ہونیوالی اس چیمپئن شپ میں قومی سطح کے کھلاڑیوں میں کاشان عمر ، حامد اسرار ، شاہ سوار، عزیر خلیلنے حصہ لیا۔..