آل خیبر پختونخوا فٹسال ٹورنمنٹ احتتام پذیر

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ہوگیاممش خیل زلمی نے فائنل میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ینگ الیون بنوں کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی فٹسال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بنوں سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں منعقدہ آل خیبر پختونخوا فٹسال ٹورنمنٹ میں 32ٹیموں نے حصہ لیا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس بنوں کے تعاون سے اسرار بنگش،نصیب الرحمن،زبیر خان اور فٹسال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی نگرانی میں منعقدہ صوبائی ٹورنمنٹ میں ضلع کوہاٹ،ضلع کرک،ضلع لکی مروت،میرانشاہ ایسٹ اور بنوں کی ٹیمیں کواٹر فائنل مرحلے میں پہنچیں سیمی فائنل میچوں میں ممش خیل زلمی کی ٹیم نے کرم کلب بنوں کو جبکہ ینگ الیون نے آزاد کلب بنوں کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں انور کمال برکی تھے جمنازیم ہال پہنچنے پر اسرار بنگش نے انہیں روایتی پگڑی پہنائی جبکہ ہدایت حاجی،صفت اللہ اور ملک فرید خان نے پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بنوں شفیق خان،اسسٹنٹ عادل شاہ،اسلام آباد کے صادق بنگش،کوہاٹ کے محب شنواری،ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور انٹرنیشنل ٹارگٹ بال کے جنرل سیکرٹری محمد نظام الحق سمیت کثیر تعداد میں تماشائی بھی موجود تھے ۔فائنل میچ ینگ الیون بنوں اور ممش خیل زلمی کے مابین کھیلاگیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور دونوں ٹیمیں میچ کے دوران ایک دوسرے پر گول کرکے برتری حاصل کرتی رہیں تاہم آخری لمخات میں ممش خیل زلمی کے کھلاڑیوں نے پے درپے گول کرکے فائنل میچ 3کے مقابلے میں4گول جیت لیا میچ کے احتتام پر مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں انور کمال برکی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ٹرافیاں،نقد اور دیگر قیمتی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برکی نے بہترین ٹورنمنٹ کے انعقاد پرفٹسال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور انٹرنیشنل امپائروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بنوں میں جلد قومی سطح کا ٹورنمنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 10کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس بنوں ،جمنازیم ہال بنوں اور ہاکی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو جدید دور کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام جاری ہے اور انڈور کھیلوں کیلئے بھی لائٹنگ سمیت دیگر سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بنوں کو کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر مقام حاصل ہے اور ہم بنوں کو کھیلوں میں کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے بنوںمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کریں گے اور بنوں کو سپورٹس سٹی بنائیں گے۔