بین الاصوبائی اتھلیٹکس چیمپئن شپ پنجاب نے میلہ لوٹ لیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبرپختونخوا نے دوسری اورسندھ کی ٹیم تیسری نمبر پر رہی ، سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے انعامات تقسیم کئے
پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں  منعقدہ تین روزہ بین الاصوبائی انڈر16اورانڈر17اتھلیٹکس چمیپن شپ کامیلہ پنجاب نے لوٹ لیا خیبرپختونخواکی بھی عمدہ پرفارمنس۔ پنجاب مجموعی طورپر15گولڈ  11 سلور او5 براوز میڈ لزجیت کرفاتح قرارپایا ،میزبان خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے6 گولڈ،8سلوراور8براوز میڈلزجیت کر دوسری پوزیشن اپنے نام کی سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کے پی کی تہمیم بیسٹ اتھلیٹ قراراپائی۔فائنل کے موقع پراسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق خان مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس اسفیدیارخٹک پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی،ڈائریکٹراپریشنل ثقلین شاہ،ڈائریکٹرڈویلمپنٹ سلیم رضا ،ڈپٹی ڈائریکٹرعزیزاللہ، ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ ،شاہ فیصل ،نعمت اللہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، اختتامی مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیںکھیلے گئے کل بارہ  ایونٹس بوائز میں پنجاب 9گولڈ،4سلوراور3برائوز میڈلز کے ساتھ 129 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ کے پی 92پوائنٹس ،3گولڈ،5سلوراور4براوز کے ساتھ دوئم رہاھؤجبکہ سندھ کی پوزیشن 53پوانٹس کے ساتھ سوئم ٹھہرا چمپین شپ کے گرلز مقابلوں میں پنجاب 6 گولڈ7سلوراور2 براوز کل 103پوانٹس کے ساتھ پنجاب نمبرون جبکہ میزبان کے پی گرلز3 گولڈ،3سلوراور4براوزکے ساتھ کل 64پوانٹس کے ساتھ دوسرے نمبرجبکہ سندھ خواتین بھی 42پوانٹس کے ساتھ سوئم رہی جس میں ایک گولڈ اوچارکانسی کے میڈلز شامل تھے ۔چیمپین شپ کے آخری روزکھیلے گئے بوائز اورگرلز کے جیولن،چارضرب چارسو ریس اوردوسومیٹرریس منعقدہوئی گرلز جیولن میں کے پی کی ارم شہزادی،دوسومیٹر میں کے پی کی تہمیم فاتح رہی تھی جبکہ چارضرب چارسومیٹرریس پنجاب کے کھلاڑیون نے جیتی۔ آخر میں مشتاق غنی نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں اورمیڈلز تقسیم کئے۔اپنے خطاب میں انہوںنے کھلاڑیوں کوپشاورآمد پردل کی گہرائیوں سے  مبارک باد دی اوورکہاکہ موجودہ  تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کی ترقی وترویج کے لیے بہترین کام کررہی ہے اوروہ دن دور نہیں جبکہ ہم ایک مرتبہ پھرایشیاء واولمپک میںخود کومنوانے میںکامیاب ہوجائینگے۔انہوںنے کہاکہ سپورٹس اوریوتھ ہماری ترجہات میں سرفہرست ہیں تحصیل کی سطح کے بعداب یونین کی سطح پرگراونڈ زبنائے جارہے ہیںاس کے طرح کے مقابلے سے ہمارے صوبے کاروشن چہرہ پوری دنیا پراشکارہ ہوتاہے اس موقع پرانہوںنے ڈائریکٹریٹ کاہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سکولز ،کالجز کی سطح پرگراونڈزبنانے پربھی توجہ دیںتاکہ طلباء وطالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوںکی سرگرمیوںکی جانب راغب ہواوران کاٹیلنٹ سامنے آئے