خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز اپنی تمام تر رعنائیوںکے ساتھ اختتام پذیر

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

رپورٹ وتصاویر :عاصم شیراز
خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی ، پشاور کے کھلاڑیوں نیبہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میجر ٹرافی اپنے نام کرلی ، مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کامران خان بنگش نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمرا ہ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس تاشفین حیدر ،ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک ،ڈائریکٹر ضم اضلاع پیر عبداﷲ شاہ، ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ ، ڈائریکٹرڈویلپمنٹ سلیم رضا، ڈپٹی ڈائریکٹرعزیز اﷲ، ڈپٹی ڈائریکٹر نعمت اﷲ، ریجنل سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ،،چیف کوچ شفقت اﷲ،آر ایس او رضی اﷲ ڈی ایس او پشاور تحسین اﷲ، کاشف فرحان ، مختیاراحمد ،اے ڈی فنانس امجد اقبال،اے ڈی ذاکراﷲ، ایڈمن آفیسر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ،ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل ، اے ڈی اعوان حسین اے ڈی آئی ٹی اشفاق احمد ، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ نئی نئی ریکارڈز ، نئے نئے چہروں کی کھیلوں کی میدانوں میں امد اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ پینتیس ضلعوں سے انے والے کھلاڑیوں گولڈ میڈلز سلور میڈلز اپنے سینوں پر سجائے ہوئے نقد انعامی رقم اور ماہانہ سکالر شپ کے ساتھ خوشی خوشی اپنے ضلعوں اور گھروں کی طرف روانہ ہوگئے یہی کھلاڑی مستقبل میں دیارغیر میں جاکر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک و قوم کے وقار کو مزید بلند کریں گے اور سبزہلالی پرچم کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچائیں گے اس کاوش کا سارا کریڈٹ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی محمود خان سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان کو جاتا ہے ان کی کوششوں کی وجہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر کھیل کے میدانوں کا رخ کیا جو کہ اچھی سپورٹس پالیسی کا نتیجہ ہے اگر یہی سلسلہ اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہا تو مستقبل قریب میں خیبر پختونخواہ کے کھلاڑی دنیا پر راج کریں گے ، ان گیمز میں پشاور نے کراٹے ، ریسلنگ ، ویٹ لفٹنگ،باسکٹ بال ، جمناسٹک اور ووشو میں پہلی پوزیشن ، ٹیبل ٹینس، جوڈومیں دوسری پوزیشن حاصل کی ، ضلع خیبر نے جو ڈو میں پہلی ، ووشو اور کراٹے میں دوسری پوزیشن حاصل کی اسطرح ضلع ہنگو نے تائیکوانڈو اور ڈسٹرکٹ سوات نے ٹیبل ٹینس میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی ، ان گیمز میں پانچ ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے دس مختلف گیمز میں حصہ لیا جو کہ چار دن تک جاری رہیں گیمز کا افتتاح صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور تیمور جھگڑا نے رنگار نگ وپروقار تقریب میں کیا تھا۔