دوسرا مارشل آرٹس گالا اختتام پذیر

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

مردان نے مارشل آرٹس گالا کے مرد وخواتین تائیکوانڈو ایونٹس جیت لئے
پشاور( سپورٹس رپورٹر)مردان نے دوسرے مارشل آرٹس سپورٹس گالا کے مرد وخواتین تائیکوانڈو ایونٹس جیت لئے، سیکرٹری کھیل عابد مجید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات مراد علی مہمند ،چیف پلائننگ آفیسر آصف شاہ ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ و پشاور تحسین اللہ خان،ڈائریکٹرجیل خانہ جات تیمور ،،چیف آرگنائزر شاہ فیصل، خیبر تائیکونڈو ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی،صوبائی سیکرٹری وقار آفریدی، پاکستان تائیکونڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ حسن،صوبائی ووشو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ،جوجتسو کے جنرل سیکرٹری تحسین اللہ اور فیمل آرگنائزنگ سیکرٹری نازیہ علی بھی موجود تھیں، ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئر ز خیبرپختونخوا ، ضلعی انتظامیہ اور ڈسپورٹس آفس چارسدہ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ گالا میں صوبے کے تمام ڈویژنوں سے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے چار کیٹگریز میں حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق مرد ایونٹ میں مردان نے 3گولڈ، ایک سلور اور 44 پوائنٹس حاصل کئے، ڈیرہ اسماعیل خان نے ایک گولڈ، ایک سلور، ایک برونز میڈل اور 31 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ہزارہ نے ایک گولڈ، ایک سلور، دو برونز میڈلز اور 29 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 64 کلوگرام میں مردان کے نعمان نے گولڈ، پشاور کے شیر علی نے سلور، ہزارہ کے شاہ حسین اور کوہاٹ کے محمد نے برونز، 70 کے جی میں مردان کے وجاہت نے گولڈ، پشاور کے محمد علی نے سلور، کوہاٹ کے سمیع اور ہزارہ کے عثمان نے برونز، 78 کے جی میں مردان کے عثمان نے گولڈ، ڈیرہ اسماعیل خان کے یاسر نے سلور، کوہاٹ کے حسیب اور ہزارہ کے عاطف نے برونز میڈلز جیتے۔خواتین ایونٹ میں مردان نے پہلی، ڈیرہ اسماعیل خان نے دوسری اور پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 57 کے جی میں پشاور کی اقصی نے پہلی، مردان کی ایمان نے دوسری، ڈیرہ اسماعیل خان کی پاکیزہ اور کوہاٹ کی مریم نے تیسری، 67 کے جی میں ڈیرہ اسماعیل خان کی میمونہ پہلی، ہزارہ کی ہادیہ نے دوسری، سوات کی مومنہ اور کوہاٹ کی عمارہ نے تیسری، 67 سے زائد کلوگرام میں ڈیرہ اسماعیل خان کی رحمن نے پہلی، ہزارہ کی حبا نے دوسری، پشاور کی فاطمہ اور سوات کی بشری نے تیسری پوزیشن حاصل کی