ضلع مہمند میں پچاس روزہ سپورٹس فیسٹول کا آغاز

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پشاور( سپورٹس رپورٹر)مہمندسپورٹس ڈیپارٹمنٹ,مہمند رائفلز اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے زیراہتمام رنگا رنگ افتتاحی تقریب شگئی گرانڈ میں منعقد ہوئی۔ہر تحصیل میں یہ فیسٹیول پچاس روز  23مارچ تک جاری رہے گا۔ جس میں ضلع بھر کے چاہزار کھلاڑی حصہ لینگے۔تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ,مہمند رائفلز اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ضلعی سطح پر50 روزہ  پاکستان سپورٹس فیسٹیول  مہمندکا آغاز ہوگیا۔ایک روز قبل ڈائریکٹر سپورٹس قبائیلی اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے خصوصی دورہ کرکے تحصیل حلیمزئی شگئی گرانڈ میں  اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل نے کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور تیاریوں کو ختمی شکل دی۔  افتتاح کی رنگارنگ تقریب گزشتہ روز شگئی سپورٹس گرنڈمیں منعقد ہوئی۔جس میں مہمند رائفلز205ونگ کمانڈر جاوید خان نے بیٹ پر شارٹ لگاکر افتتاح کیا۔اس موقعہ پر مہمندڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر، اسسٹنٹ کمشنراپر مہمند حامداقبال,پی ٹی آئی ضلع مہمند صدر ملک نوید احمد، قبائیلی رہنما ملک نثار احمد مہمند، ملک جہانزیب خان مہمند، مہمند کرکٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں ارباب خان، نصیر خان، افتخار خان، مہمند والی بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اسماعیل شیدا، ضیا ولی شاہ اور دیگر کے علاوہ مقامی سپورٹس کلبز کے کھلاڑیوں اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ونگ کمانڈر جاوید خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اس قسم کے میگا فیسٹیول کا انعقادسے امن کی بحالی کا ثبوت ہے۔مہمند قبائل نے قیام امن کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور اسی قربانی کے نتیجے میں یہاں پر کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہورہے ہیں۔اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے دنیا کو امن کا پیغام جائیگا۔مہمند ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہ ڈائریکٹر سپورٹس ضم شدہ قبائیلی اضلاع پیر عبداللہ شاہ کی خصوصی ہدایت پر اس میگا سپورٹس فیسٹیول کو تاریخی بنایا جائیگا۔جس میں ضلع بھر سے چار ہزار سے زیادہ کھلاڑی اپنے اپنے تحصیلوں میں مختلف مقابلوں میں حصہ لینگے۔جن میں کرکٹ، سائیکل ریس,والی بال,فٹ بال, باسکٹ بال,بیڈمنٹن، رسہ کشی سمیت مختلف علاقائی کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ اور اختتامی تقریب یوم پاکستان 23مارچ کی مرکزی تقریب میں ہوگی۔ جس میں فاتح ٹیموں کیعلاوہ انفرادی کارکردگی کے حامل بہترین کھلاڑیوں کو انعامات دیے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضلع مہمند میں مختلف مقامات پر سٹیڈیم بنارہی ہے جن پر کام جاری ہے جس سے مقامی سطح پر کھلاڑیوں کو اپنے صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا اسکے علاوہ جلد ہی ضلع مہمند میں لڑکیوں کیلئے سپورٹس فیسٹیول کا اغاز کیا جائے گا۔