قومی فٹسال چیمپئن شپ اعصاب شکن مقابلے کے بعدخیبرپختونخوا نے جیت لی

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوافسٹال ٹیم نے ایک کانٹے داراوراعصاب شکن مقابلے کے بعدبلوچستان کی ٹیم کوسڈن ڈیتھ گول پرشکست دیکرقومی فٹسال چیمپئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا طویل فائنل میچ مقررہ وقت میں چارچارگولوں سے برابررہنے کے بعددونوں ٹیموں کوتین تین پینلٹی ککس دی گئیں جس پربھی فیصلہ نہ ہونے پرمنتظمین نے سڈن ڈیتھ پنلٹی پرمیچ جاری رکھااوریوں خیبرپختونخوا نے فاتح حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی فائنل میچ  کے موقع پرصوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ مہمان خصوصی تھے جنہوںنے آخرمیں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹرکوئٹہ ایوب کمپلیکس میں کھیلے گئے پانچویں سوکر فٹسال چیمپئن شپ خیبرکافیصلہ کن معرکہ پختونخوا وربلوچستان کے مابین کھیلاگیا،فائنل میچ مقررہ ٹائم تک 4.4 گول کی برابری پر ختم ہوا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پیلنٹی ککس دیئے گئے جس میں دونوں ٹیموں نے 3.3گول کئے جس کے بعد سڈن ڈیتھ میں پلڑا خیبرپختونخوا کابھاری رہااورکے پی نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی کھیل بلوچستان عبدالخالق ہزارہ تھے، جہنوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جہنوں نے کھلاڑیوں کو خوب داد دی، صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے نیشنل سوکرفٹسال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فٹسال فیڈریشن،بلوچستان ایسوسی ایشن اور آرگنائزنگ کمیٹی کو قومی سطع کا کامیاب چیمپئن شپ منعقد کرنے اور خیبرپختونخوا کی ٹیم کو چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہناتھا کہ حکومت بلوچستان وزیراعلی جام کمال خان کی وژن کے تحت صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے،کوئٹہ میں نیشنل سطح کے ایونٹس کا انعقاد سے بات کی دلیل ہے کہ ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہے،ستمبر میں آل پاکستان چیف منسٹر گولڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ سمیت مختلف کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں، صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے فائنل میچ کے موقع پر آل بلوچستان فٹسال چیمپئن شپ اور آل پاکستان ویمن فٹسال چیمپئن شپ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا،اس موقع پر پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان اور صدر حضرت علی کبزئی نے صوبائی وزیر کھیل کی کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی اور آل پاکستان ویمن و آل بلوچستان بوائز فٹسال چیمپئن شپ کا کوئٹہ میں انعقاد کے اعلان پر انکا شکریہ ادا کیا،آخر میں صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔