وزیر اعلی محمود خان نے خیبر پختونخوا میں بین الاقوامی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی منظوری دیدی ، عابد مجیدسیکرٹری کھیل

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

کھلاڑیوں کی ہرممکن  تعاون کا تہیہ، نیشنل جونیئر بیڈمنٹن کے فاتح کھلاڑیوں کیلئے کیش انعامات کا اعلان
پشاور ( سپورٹس رپورٹر) ووزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کے پی میں انٹر نیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی منظوری دیدی ہے ، چیمپئن شپ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے تعاون سے رواں سال نومبر میں منعقد ہوگا جس میں دنیا کی بہترین 25 ٹیمیں شرکت کریں گی ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سپورٹس عابد مجید نے 58 ویں نیشنل سینئر بیڈمنتن چیمپئن شپ افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی طرف سے نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے فاتح خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کیلئے بھی کیش انعامات کا اعلان کیا جس میں گولڈ کیلئے ایک لاکھ ، رنراپ اور برائونز میڈلز جیتنے والے کیلئے پچاس پچاس ہزار روپے کئے گئے ، میڈیا کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس عابد مجید نے بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے سیکرٹری پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن واجد علی چودھری کی پیش کردہ تجویز کو منظور کرلیا ہے جس کے تحت خیبرپختونخوا رواں سال نومبر میں انٹر نیشنل میل وفمیل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی میزبانی کریگا ۔  جس میں دنیا کی 25 ٹیمیں حصہ لیں گی۔عابد مجید نے کہا ، “ہمارے پاس کافی وقت ہے لیکن ہم نے رواں سال نومبر میں بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کے لئے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور سکریٹری پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشنکو گرین سگنل دے دیا ہے ، جو ایشیا میں چیئرمین بیڈ منٹن ڈویلپمنٹ بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان جس کے پاس سپورٹس کا قلمندان بھی صوبے میں کھیلوں کی فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں  بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے انعقاد کی منظوری اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبد الولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی ایونٹ کے انعقاد کے لئے کافی سہولیات موجود ہیں جس میں پانچ انٹر نیشنل معیار کے ان ڈور بیڈمنٹن کورٹس شامل ہیں